Shahid Wafa

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی کی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی کی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق رہنما ق لیگ پرویز الہی نے درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، نگران حکومت پنجاب کو فریق بنایا ہے جبکہ غیر قانونی چھاپوں اور ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے آج علی الصبح سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے گجرات میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تھا، پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کا محاصرہ کئے رکھا تاہم کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ چودھری پرویز الہی اور مونس الہی وہاں موجود نہیں تھے، پولیس کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ پولیس نے چھاپہ کیوں مارا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *