Shahid Wafa

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فوادچودھری کی درخواست ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فوادچودھری کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت نے فوادچودھری کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی،عدالت نے فوادچودھری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس فوادچودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے درخواست پر سماعت کی،فواد چودھری کے وکیل بابراعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی عدالت میں موجودتھے۔

تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہو ا،ایڈیشنل سیشن جج نے مسکراتے ہوئے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر صاحب ریکارڈ آگیا ہے مبارک ہو،فواد چودھری کے وکیل بابراعوان نے کہاکہ خیر مبارک۔

بابراعوان نے الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ، بابراعوان نے کہاکہ ابھی کے بیان پر الیکشن کمیشن نے خاکی نوٹس بھی دیا ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کو عدالت کے سامنے پیش کیاگیا

عدالت نے ایف آئی آر کی 4 ار پانچویں لائن پڑھنے کی ہدایت کردی،بابراعوان نے ایف آئی آر سے متعلق پورشن کو عدالت کے سامنے پڑھا۔

عدالت نے کہاکہ فوادچودھری نے جو کہا”ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے “اس کا مطلب ہے؟وہ سابق پارلیمنٹیرین ہیں، ان سے لاعلمی کی توقع نہیں کی جا سکتی ،ڈاکٹر صاحب آپ کو پتہ ہے پاکستان میں لیٹریسی ریٹ کیا ہے،جب کوئی لیڈر بات کرتا ہے کیا توقع کر سکتے ہیں کہ کوئی ری ایکشن نہیں ہوگا؟کیا منشی کہنے پر وکیلوں کے منشیوں نے کوئی اعتراض کیا۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو کہا جارہا ہے وہ آزادانہ فیصلے نہیں کر رہا یہ تاثر دیا جا رہا ہے،25 جنوری 2023 میں فوادچودھری نے ایک ٹاک شو میں قابل اعتراض بات کی،فوادچودھری نے پروگرام میں کہا تھا اس ملک میں بغاوت فرض ہے ، عدالت نے کہاکہ آپ نے کہاہے اس میں مزید انکوائری کررہے ہیں ،پراسیکیوٹر نے کہاکہ میں مکمل انکوائری تحقیقات کی بات کررہاہوں، عدالت نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ 3 سے 4 دفعہ سوال پوچھا لیکن جواب نہیں آیا،پراسیکیوٹر نے کہاکہ تفتیشی میڈیکل پر ہے وہ نہیں آ سکا،عدالت نے پراسیکیوٹر سے نکالنے میں ریمارکس میں کہاکہ بس پھر تو جواب آگیا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ فوٹوگرائمیٹری ٹیسٹ کرایا گیا، وائس میچ کرایاگیا،عدالت نے استفسار کیا یہ مشق کیوں کرائی گئی،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس لئے کیونکہ ٹرائل میں کہیں یہ کہہ نہ دیں کہ یہ بیان میرا نہیں ہے،جو تحقیقات ابھی تک ہوئیں اس کے مطابق فوادچودھری اپنا بیان تسلیم کررہے ہیں ۔

عدالت نے فوادچودھری کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی،عدالت نے فوادچودھری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *